وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ان دور حکومت میں کسانوں کی سالانہ تین گنا ہوگیا ہے۔2011میں سالانہ آمدنی 91,000روپے تھی جو اب بڑھ کر 2.91ہوگیا ہے۔
سابق وزیرا عظم لال بہادر شاشتری کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 55سال قبل انہوں نے ”جے جوان اور جے کسان“کانعرہ دیا تھا۔کسان بھائی بہن ہمارے لئے قابل فخر ہے۔
ممتا بنرجی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی آخری سانس تک کسان بھائیوں کے مفادات کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔کسان ہمارے سماج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں۔
بنگال میں 2011میں کسانوں کی سالانہ آمدنی 91,000تھی جس میں اضافہ ہوکر 2.91ہوگیا ہے۔ہمارا ریکارڈ رہا ہے کہ ہم نے کسانوں کے مفادات کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے اور ہم ان کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔
بنگال میں کسانوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS