اتراکھنڈ میں 70 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع

0

دہرادون: (یو این آئی) اتراکھنڈ کے 70 اسمبلی حلقوں میں پیر کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ کووڈ 19کی وجہ سے اس الیکشن میں پہلی بار80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں اور مکمل طور پر معذور رائے دہندگان کے لیے ان کے گھروں پر پوسٹل بیلٹ پہلے ہی ہو چکا ہے۔
اس بارریاست میں کل 81 لاکھ، 72 ہزار، 173 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 35 مہاجر ووٹرز بھی شامل ہیں۔ یہ ووٹرز 632 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پہلی بار الیکشن کمیشن نے معذوروں، حاملہ خواتین اور 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے ریاست کی تمام 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ بی جے پی اور کانگریس کے کئی رہنما ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS