اتراکھنڈ میں ووٹروں میں زبردست جوش،ووٹنگ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے لگی قطاریں

0

دہرادون: (یواین آئی) اتراکھنڈ میں پیر کو اسمبلی انتخابات کےلئے ووٹروں میں زبردست جوش دیکھا گیا اور صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی ووٹنگ کےلئے ریاست کے کئی پولنگ مراکز پر سبح سات بجے سے ہی ووٹر پہنچنے لگے۔ دہرادون،پتھوراگڑھ،ہریدوار،الموڑا،ردرپریاگ،اودھم سنگھ نگر جنپدوں کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سات بجے سے ہی ووٹر پہنچنے لگے۔کئی مقامات پر ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے پولنگ میں رخنہ پڑنے کی اطلاع ہے۔ وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار ایس ایس کلیر نے کھٹیمہ،سبکدوش ہونے والےاسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال نے ریشی کیش میں اپنا ووٹ دے کر جمہوریت کو مضبوط کرنے کےلئے سبھی ووٹروں سے ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔نئی ٹہری میں کانونٹ اسکول کے پولنگ مراکز پر ڈی ایم ایوا آشیش شریواستو نے ووٹ ڈالا۔ نئی ٹہری میں اپجا امیدوار اور سابق وزیر دنیش گھنے نے بھی ووٹ دیا۔پورے دہرادون ضلع میں ووٹنگ جاری ہے۔
دہرادون میں بھوانی انٹر کالج کینڈ،73 کالی داس روڈ کیندریہ ودیالے میں ای وی ایم مشین میں خراب ہوگئی ہے۔مچھلی تالاب پولنگ بوتھ پر صبح آٹھ بجے ای وی ایم مشین میں دقت آئی۔ڈوئی والا اسمبلی کے تیلی والا بوتھ 159 پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم مشین میں خرابی ہونے پر اسے بدلا جا رہا ہے۔ہریدوار ضلع کے بادشاہ پور اور روڑکی کے شیرپور میں ووٹنگ کے لئے لمبی لائن لگی ہے۔یمنوتری دھام کے درمیان کھرشالی پولنگ بوتھ پر ووٹنگ جاری ہے۔پرتاپ نگر اسمبلی کے پولنگ مرکز مندار مغربی حصہ میں ای وی ایم میں خرابی ہونے کی وجہ سے وقت پر شروع نہیں ہوپایا۔یہاںووٹر ووٹنگ کےلئے لائن میں لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS