آئی پی ایل کیخلاف آوازیں اٹھنا شروع،جانیں اس فارمیٹ کے نقصانات ؟

0

نئی دہلی(ایجنسی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہندوستان کی ناقص کارکردگی اور سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر سابق کرکٹرز نے اپنی توپوں کا رخ ٹیم اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی جانب کرلیا۔
سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر راہل گاندھی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا’ختم بائے بائے ٹاٹا گڈ بائے‘۔
دوسری جانب سابق کپتان کپل دیو نے بھی اپنی ٹیم کی پے در پے شکست اور ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ ایک انٹرویو کے دوران کپل دیو نے کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کھلاڑی قومی سطح پر کھیلنے کی بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دیں گے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی قوم کے لیے کھیلنے پر فخر کرنا چاہیے، میں ان کے مالی حالات نہیں جانتا اس لیے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا، پہلے قومی ٹیم اور پھر کوئی بھی فرنچائزز ہونی چاہیے، ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے جو غلطیاں کی ہیں اسے نہ دہرانہ ہی اصل سبق ہے۔کپل دیو کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آئی پی ایل اور ورلڈکپ کے درمیان کچھ فرق ہونا چاہیے تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS