حیدرآباد:اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالی مرس کمپنی سے گیس کے اخراج کے واقعہ کے خلاف مقامی افراد نے اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ اس کمپنی کو یہاں سے منتقل کیاجائے۔ان دھرنا دینے والوں میں وینکٹاپورم کے افراد کی بڑی تعداد شامل تھی۔یہ کمپنی اسی علاقہ میں واقع ہے۔پولیس نے ان احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ان دھرنا دینے والوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ان کے ساتھ انصاف کیاجائے۔اس موقع پر ہلکی سے کشیدگی دیکھی گئی۔پولیس کی بڑی تعداد نے وہاں چوکسی اختیار کی۔ان افراد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کو فوری طورپر بند کرنا چاہئے۔انہوں نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے درخواست کی کہ وہ ان کے گائوں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد ان کی دادرسی کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔ متاثرین کے علاج کے لئے بعض اسپتالوں کی جانب سے رقم طلب کی جارہی ہے،ان متاثرین نے کہاکہ کمپنی کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔ان افرادنے احتجاج میں شدت پیداکرنے کا بھی انتباہ دیا۔
وشاکھاپٹنم گیس سانحہ۔مقامی افراد کارشتہ داروں کی لاشوں کے ساتھ شدید احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS