آکلینڈ:ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ دورے میں کامیاب آغاز سے اپنا حوصلہ مضبوط کر لیا ہے اور ٹیم انڈیا اتوار کو یوم جمہوریہ کے روز دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح حاصل کرنے اور پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی برتری دو صفر کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کے مصروف شیڈول پر فکر ظاہر کی تھی لیکن پہلا ٹی 20 مقابلہ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا زیاد ہ اہم ہے کہ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد ہی کامیابی حاصل کی۔
اس جیت میں ٹیم انڈیا کے لئے سب سے زیادہ مثبت بات یہی رہی کہ اس نے 230 کے اسکور کی طرف بڑھ رہی کیوی ٹیم کو 203 تک محدود کر دیا اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے میچ کو آخری اوور تک نہیں جانے دیا۔ ہندستان نے چھ گیند پہلے ہی میچ ختم کر دیا۔
وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کے مصروف شیڈول پر فکر ظاہر کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS