ممبئی اور پونے میں فوج کی تعیناتی اور 10 روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے دعویٰ کو وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کیا مسترد

0

مئی 5 کو آئی اے ایس افسر راجیو کمار گپتا نے اعلان کیا کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ، 7 مئی صبح 6 بجے سے 7 دن تک دودھ اور دوائی کے علاوہ تمام دکانیں اور ہوم ڈیلوری کی خدمات بند رہیں گی۔"
بتا دیں کہ گپتا گجرات حکومت کے ذریعہ ایک خصوصی افسر احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی نگرانی اور شہر میں کورونا وائرس پھیلنے پر قابو پانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے زمینی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا بھی اعلان کیا۔ اس کے فورا بعد ہی واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹویٹر پر متعدد صارفین نے ایک پیغام شیئر کرنا شروع کیا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ممبئی اور پونے 10 دن کی مدت میں ملٹری لاک ڈاؤن کے تحت رہیں گے اور صرف دودھ اور دوا دستیاب ہوں گے۔ وائرل پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ، "پوری ممبئی اور پون ہفتے کے روز سے 10 دن تک ملٹری لاک ڈاؤن کے تحت رہیں گے۔ تو براہ کرم ضروری سامان جمع کر لیں۔ شہر اب ملٹری کے حوالے ہوگا صرف دودھ اور دوا دستیاب ہوگی۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو آج 8 بجے عوام سے خطاب کریں گے۔ "
فیکٹ چیک:
مئی 8 کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست کو مراٹھی میں خطاب کیا جس میں کووڈ-19 کی صورتحال اور ریاست کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ یہ پیریسکوپ اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ سی ایم او مہاراشٹر کے ٹویٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا 6:06 سے 6:20 تک وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے وائرل ہوئے بیغام کو لیکر کہا ، "پچھلے کچھ دنوں سے یہ افواہ جاری ہے کہ ممبئی میں فوج تعینات کی جائے گی اور وہاں لاک ڈاؤن ہوگا اور تمام دکانیں بند رہیں گی۔ فوج کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے اب تک جو بھی کام کیا ہے وہ آپ کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا ہے۔
اس کے بعد ایک ویڈیو کے ذریعہ انہوں نے کہا ، "ہماری مشینری میں ڈاکٹروں ، نرسوں ،ریونیو کے عملے اور پولیس پر سخت دباؤ ہے۔ کچھ پولیس اہلکار بیمار ہو رہے ہیں اور کچھ ہمارے لئے لڑتے ہوئے ہلاک ہو رہے ہیں۔ وہ انسان ہیں اور ان سب کو آرام کی ضرورت ہے۔ لہذا ، میرے ذہن میں ایک منصوبہ ہے ، لیکن عوام سے درخواست ہے کہ اس کو غلط نہ سمجھیں۔ میں مرکز سے اضافی عملے کی درخواست کرنا چاہتا ہوں تاکہ کچھ دن کے لئے پولیس کو مرحلوں میں ریلیف ملے اور اس سے کچھ بیمار پولیس اہلکاروں کو تندرستی کے لئے وقت ملے گا۔ ہم مرکز سے اضافی عملے کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ، لیکن فوج کی تعینات ہونے کی وجہ سے اس کو لوگ غلط سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن ، ایسا نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پولیس کو کچھ راحت ملے۔ ہمارے اقدامات اچھے ہیں ، ہم اسپتال ، ڈاکٹروں اور پولیس کا بندوبست کر رہے ہیں۔ یہ بات میں آج آپ کو بتا رہا ہوں ، تاکہ خوف اور غلط فہمیاں آپ کے ذہنوں میں نہ پیدا ہوں۔

اسی دن ، ممبئی کے پولیس کمشنر کے آفیشل اکاؤنٹ سے ممبئی میں فوج کے تعینات کئے جانے والے وائرل پیغام کو افواہ قرار دیتے ہوئے اس پر یقین نہیں کرنے کو کہا گیا۔
پریس انفارمیشن بیورو مہاراشٹر نے بھی وائرل پیغام میں کیے گئے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔
نتیجہ
یہ غلط پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ممبئی اور پونے فوجی لاک ڈاون میں رہیں گے جہاں ضروری اشیاء اور خدمات کی رسائی نہیں ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS