ئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں امن و سلامتی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جس پر وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا ہے۔ پی ایم مودی نے شہریت (ترمیمی)ایکٹ (سی اے اے)2019 کی مخالفت میں جاری تشدد کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ’’وہ امن و امان قائم رکھیں اور افواہ نہ پھیلائیں۔ پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا،’ شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) ایکٹ 2019 کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے بدقسمتی اور پریشان کن ہیں۔ مذاکرہ، بحث اور اختلاف رائے ظاہر کرنا جمہوریت کا جز لاینفک ہیں لیکن عوامی جائداد کو نقصان پہنچانا اور معمولات زندگی میں خلل انداز ہونا کبھی بھی ہمارے اخلاقیات کا حصہ نہیں رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ امن، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھنے کا وقت ہے۔ میں ہر کسی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افواہ اور غلط باتیں نہ پھیلائیں۔ پی ایم مودی نے شہریت قانون قومی یکجہتی اور ہندوستان تہذیب و ثقافت کی ضمانت قرار دیا ہے۔
شہریت قانون کے مد نظر پی ایم مودی نے امن و سلامتی کی اپیل کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS