شہریت قانون كے خلاف سیلم پور تشدد میں معذور كی دوكان میں توڑ پهوڑ 

0

گزشتہ روز سیلم پور میں شہریت قانون کے خلاف ہوئے تشدد کے دوران ایک معذور دوکاندار کی دکان میں بھی توڑ پهوڑ كی گئی ۔ دکاندار انیس ملک نے شکایت کی ہے کہ پولیس نے اس کی دکان میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ انیس ملک نے کہا کہ پولیس نے اسے دکان بند کرنے کو کہا اور وه دوكان بند كركے گهر چلا گیا۔ اس نے بتایا دوكان كے اندر دو کارکن بهی موجود تھے ، اس کے باوجود پولیس دوكان میں داخل ہوئی اور توڑ پھوڑ کی اور ان دونوں کی بهی خوب پٹائی کی۔  یہ شکایت انیس ملک نے اپنی دوكان كی سی سی ٹی وی فوٹیج كے ساتھ درج کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS