نئی دہلی ،(یو این آئی):دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے تعمیراتی ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معیارات پر عمل کرتے ہوئے ترقیاتی کام کریں اور کہا کہ اگر خلاف ورزی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر رائے نے آج کہا کہ دہلی کے عوام کی سانسوں پر فضائی آلودگی پر پولیوشن کنٹرول کا جو بحران آنے کا امکان ہے، اس سے انھیں بچانے کے لیے اینٹی ڈسٹ مہم چلائی جا رہی ہے۔ تمام ایجنسیاں تعمیرات کام سے متعلقہ دہلی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ترقیاتی کام کریں تاکہ آلودگی کے خلاف لڑائی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ڈی پی سی سی کی ٹیموں نے اینٹی ڈسٹ مہم کے تحت 1105 مختلف تعمیراتی مقامات کا دورہ کیا ہے۔ زیادہ تر تعمیراتی مقامات اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پائے گئے جبکہ 286 تعمیراتی مقامات پر معیارات کی خلاف ورزی کی گئی۔ تعمیراتی مقامات جہاں اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی ہے انہیں محکمہ کی طرف سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور تقریباً 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی رپورٹ پیش کریں۔ اسی کے ساتھ یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ دھول آلودگی پیدا کرنے والی ہر ایک ایجنسی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ دھول آلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS