نئی دہلی: ملک کے مشہور صحافی ونود دووا کی موت ہفتہ کو 67 سال کی عمر میں ہو گئی۔ ان کی بیٹی ملیکا دووا نے بتایا کہ ان کی آخری رسومات دہلی کے لودھی نگر شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ ونود دوواکو کووڈ کے بعد کی بیماریوں کی وجہ سے زیادہ طبیعت بگڑنے کے بعد آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔دہلی کے اپولواسپتال میں ان کاعلاج چل رہاتھا۔ دوردرشن اور این ڈی ٹی وی میں کئی سال تک کام کرنے والے دووا اس سال کے شروع میں کورونا کی زد میں آگئے تھے۔ تب انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔ ان کی بیوی، ریڈیولوجسٹ پدماوتی ‘چنا’ دووا کی بھی موت کووڈ سے طویل لڑائی کے بعد جون میں ہوگئی تھی ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS