نئی دہلی: شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے پر تشدد احتجاج کے درمیان محکمہ پولیس کے کردار پر مسلسل انگشت نمائی کی جارہی ہے۔ یوپی پولیس سے لیکر دہلی پولیس تک کا رویہ نہایت ہی افسوس ناک سامنے آیا ہے۔ یوپی اور دہلی میں انٹر نیٹ خدمات بند کیے جانے کے باوجود بھی کچھ متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر مستقل وائرل ہو رہی ہیں۔
اسی قسم کا ایک ویڈیو یوپی کے میرٹھ سٹی کے ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کا وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو 20 دسمبر کا ہے، جب سی اے اے کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔ ایس پی سٹی اکھلیش نارائن احتجاج کے دوران میرٹھ کے نساڑی گیٹ کے قریب ایک گلی میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں موجود مظاہرین کو پاکستان جانے کی ہدایت دے ڈالتے ہیں۔ ویڈیو میں سٹی ایس پی کہہ رہے ہیں کہ کالی پٹی باندھنے والے پاکستان چلے جائیں۔ اس دوران انہوں نے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا اور لوگوں کو دھمکی دے رہے ہیں۔
میرٹھ سٹی ایس پی کا ویڈیو وائرل، مظاہرین کو پاکستان جانے کا دیا مشورہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS