نئی دہلی: نائب صدرجموریہ ایم ونکیا نائیڈو نے قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے مصنف بنکم چندر چٹرجی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ہفتہ کو ایک ٹوئٹ میں نائیڈو نے کہا کہ مشہور ادیب نے ملک میں قومی شعور کو جلا بخشی اور ثقافتی بیداری کی راہ دکھائی ۔
انہوں نے کہا’’ہمارے قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے ذریعہ ملک میں ثقافتی بیداری پیدا کرنے والے بنگلہ کے نامور قوم پرست ادیب اور شاعر مسٹر بنکم چندر چٹرجی کوان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS