نائب صدرکی تعلیمی اداروں میں آن لائن کورسز میں یوگا کو شامل کرنے کی اپیل

0

نئی دہلی:نائب صدرایم ونکیا نائیڈو نے تعلیمی اداروں سے آن لائن تعلیم پروگرام میں یوگا کو  شامل کر نے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں میں مدافعتی قوت میں اضافہ ہوگا اور کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنا جاسکےگا۔ 
 نائیڈو نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے  دور میں جسم کی مزاحمت کو بڑھانے کے لئے یوگا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔انہوں نے اسپک میکے کے ڈجیٹل یوگا اور ارتکاز کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یوگا پوری انسانیت کو  ہندوستان کا انمول تحفہ ہے ، جس نے پوری دنیا کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے ’یونیسیف کڈ پاور‘کے تحت بچوں کیلئے13یوگا کلاسیزاور ایکسرسائز سکھائے جانے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یوگا بچپن سے ہی سکھایا جانا چاہئے۔
نائب صدر نے کہا کہ 5000 سال پرانی یوگا روایت صرف جسمانی ایکسرسائزنہیں ہے بلکہ یہ ایک سائنس ہے جوتوازن،حالت،باڈی بلڈنگ ،ہم آہنگی پرزوردیتا ہے۔ یوگا کے تمام جز جیسے’حالت‘’سانس لینے کی مشق‘اور ’ارتکاز‘سے بہت سی مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی صحت کے لئے یوگا کی بے پناہ امکانات پروسیع پیمانہ پرسائنسی تحقیق ہونی چاہئے۔
یواین آئی،اظ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS