نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے وزارتوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہونے پرخوشی کا اظہار کیا۔نائب صدر نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ سیریز میں کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ 23 مارچ کو پارلیمنٹ کے آخری اجلاس کے بعد تقریبا ساڑھے تین ماہ بعد وزارتوں کی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا۔راجیہ سبھا کی آٹھ کمیٹیوں میں سے ایک سائنس اور ٹیکنالوجی کمیٹی نے آج اپنا اجلاس منعقد کیا"۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں کے اجلاس ہموار طریقے سے منعقد ہوں، اس کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیراختیار کی گئی ہیں جیسے معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا،
ماسک پہننا وغیرہ۔ اس کے علاوہ اندرون ملک ہوائی سفر پرپابندی مئی سے ختم کردی گئی ہے۔
نائیڈو نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ اب یہ کمیٹیاں اپنے کام کو آسانی سے جاری رکھیں گی اور اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اہم امور کا جائزہ لے سکیں گی"۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس شروع ہونے پر وینکیا نائیڈو نے خوشی کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS