حیدرآباد: کورونا کے سبب شہرحیدرآبادمیں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔لوگ بازارجاکر سبزی کی خریداری پرخوفزدہ ہیں۔سبزی کی قیمتیں جو لاک ڈاون میں کم ہوگئی تھی میں ایک مرتبہ پھراضافہ درج کیاگیا ہے۔فی الحال بازارمیں ٹماٹرکی قیمت 40تا50روپئے فی کیلو،بنز کی پھلی فی کیلو 50روپئے فی کیلو،بھینڈی 30روپئے کیلو،کریلا30روپئے،بیگن 30روپئے کیلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔بازاروں میں گاجر 50روپئے کیلو،ترائی 40روپئے،مرچی 45روپئے،شملہ مرچ 65روپئے تا70روپئے فی کیلوکے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔تاجرین کا کہنا ہے کہ دیگر ریاستوں سے سبزی کی حیدرآباد میں کم آمد کے نتیجہ میں اس کی قیمتوں میں اضافہ درج کیاگیاہے۔تاجرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 11بجے دن تک بھی بازار میں گاہک نظر نہیں آرہے ہیں۔شہر میں کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ کے نتیجہ میں مارکٹس میں گاہکوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔رعیتو بازاروں میں کورونا کی روک تھام کے لئے مارکٹس کو آنے والوں کو سینی ٹائزرس فراہم کئے جارہے ہیں۔رعیتو بازاروں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون جیسی صورتحال نہیں رہی اور اب بازاروں میں گاہکوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے۔دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف لاک ڈاون اور حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں ان کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔سبزیوں کی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے۔
کورونا کے سبب شہر حیدرآبادمیں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھوتی ہوئیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS