جموں و کشمیر:خوردنی اشیاء آسمان چھورہی ہیں، رسوئی گیس غائب

    0

    سری نگر:خراب موسمی حالات کی وجہ سے وادی کشمیر کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ مسلسل متاثر رہنے کی وجہ سے جہاں وادی بھر میں رسوئی گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے وہیں اشیائے خوردنی بالخصوص سبزیوں اور پولٹری اشیا کی قیمتوں میں روز افزوں ہورہے اضافے سے اہل وادی کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔یو این آئی اردو کو موصولہ اطلاعات کے مطابق گیس ایجنسیاں سری نگر جموں قومی شاہراہ بند ہونے کا بہانہ بناکر صارفین کو رسوئی گیس فراہم کرنے سے انکار کررہی ہیں۔ جس سے صارفین کو اُس وقت گیس کی قلت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ جس وقت گیس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔موصولہ شکایات کے مطابق بعض جگہوں پر رسوئی گیس کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوئی ہے ۔ صارفین کو فی کس گیس سلینڈر کے عوض ایک ہزار روپے سے بارہ سو روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، تاہم سرکاری ذرائع کی مانیں تو وادی میں رسوئی گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔
    سری نگر –جموں شاہراہ مسلسل بند رہنے کے باعث اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS