امریا , (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے امری ضلع میں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کلکٹر سنجیو سریواستو نے یہاں ضلع میں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی قراردیا ہے۔ اس کے لئے چندیا کے نزدیک بیریئر قائم کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل کلکٹر اشوک اوہری ، تحصیلدار چاندیا چندرشیکھر مشرا نے پولیس عملہ کے ہمراہ آج بلاک کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں جو فوری طور پر موثر ہوگئی ہیں۔
ضلع کلکٹر نے آج صبح یہاں شہر کا دورہ کیا اور دکانداروں کو ٹیکہ لگانے کے بعد ہی دکان کھولنے کا مشورہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیکہ نہیں لگانے والے دوکانداروں کو ان کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت دیئے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع انتظامیہ ضلع میں کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کے امکان کے بارے میں پوری طرح محتاط ہے۔ کورونا انفیکشن کے اثرات کو روکنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔
ضلع امریا میں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS