ہندوستان میں 50 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار 492 افراد کو ویکسین

0

نئی دہلی : (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 40 ہزار سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت یاب ہونے کی شرح متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اور یہ شرح 97.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہفتے کے روز ملک میں 55 لاکھ 91 ہزار 657 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے اور اب تک 50 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار 492 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے39070 نئے کیسز کی رپورٹ ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 455 ہو گئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 910 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار 771 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5331 سے گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 491 مریضوں کی موت کے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 862 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیوکیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد ، شفا یابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 3423 سے گھٹ کر 74482 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 9356 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6139493 ہوگئی ہے ،جب کہ 128 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 133845 ہوچکی ہے۔

اس عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 37 سے سے گھٹ کر 178685 رہ گئے ہیں اور 20265 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3337579 ، جبکہ ریاست میں مزید 139اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17654 ہو چکی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 62 سے گھٹ کر 24292 رہ گئے ہیں۔ ساتھ ہی 32 مزید مریضوں کی موت سے اموات کی مجموعی تعداد 36773 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2855862 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 101 سے بڑھ کر 20286 ہوگئی ہے اور مزید 29 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 34289 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 2518777 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 20375 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1946370 جبکہ 13513 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز57 سے گھٹ کر 10585 رہ گئے ہیں اور اس وبا ی وجہ سے کل 18217 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 1504326 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 8582 ہیں ، جبکہ اب تک 3823 افراد ہلاک اور 636552 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز45 سے گھٹ کر 1735 رہ گئے ہیں۔ اور اب تک 987804 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13539 ہوچکی ہے۔
ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز12 سے گھٹ کر 461 پررہ گئے ہیں اور ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 582654 جبکہ 16313 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزآٹھ سے گھٹ کر 196 رہ گئے ہیں اور اب تک 814747 مریض وبا سے شفایاب اور 10077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS