لکھنؤ: کانپور تصادم میں روز بروز نئے انکشافات منظر عام پر آ رہے ہیں اور اس اس کا سیاسی دبدبہ اور پولیس سے سازباز اس وقت زیر بحث ہے۔ دریں اثنا، اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولیس تصادم کے دوران وکاس کا ماموں اور چچازاد بھائی گولیوں کا شکار بن گئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے اہل خانہ کو لاش لے جانے کے حوالہ سے اطلاع دی لیکن لاش لینے کوئی نہیں آیا۔ اہل خانہ کے لاش لینے کے لئے نہیں پہنچنے کے سبب پولیس اہلکار نے بھیرو گھاٹ پر واقع برقی شمشان میں ان دونوں کا انتم سنسکار کرا دیا۔ اطلاعات کے مطابق وکاس کے ماموں پریم پرکاش عرف پریم کمار پانڈے اور چچازاد بھائی اتل دوبے کا پنچ نامہ تیار کر کے پولیس نے پینل اور ویڈیو گرافی کے ساتھ پوسٹ مارٹم کرایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بدنام زمانہ وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لئے گئی پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ اس حملہ میں ایک سی او سمیت 8 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ اس کے کچھ دیر بھی ہی پولیس نے وکاس دوبے کے دو ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ لیکن واردات کو 36 گھنٹہ گزار جانے کے باوجود پولیس بدنام زمانہ وکاس دوبے کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔
وکاس دوبے کا کنبہ بھائی اور ماموں کی لاش لینے نہیں آیا، پولیس کے ہاتھوں ہوا انتم سنسکار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS