پرینکا گاندھی نے کانپور قتل عام کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

0

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانپور قتل عام کی جانچ میں حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے معاملے کی مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعہ سے جڑے حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ اترپردیش حکومت آٹھ پولس اہلکاروں کے قتل کی ٹھیک طرح سے جانچ کرنے میں ناکام رہی ہے اور معاملے میں ملی بھگت ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’کانپور کے سنگین قتل عام میں اترپردیش حکومت کو جس مستعدی کے ساتھ کام کرنا چاہئے تھا وہ پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کانپور سانحہ کا مجرم وکاس دوبے آج اجین کے مہاکال مندر سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS