کورونا کے اختتام تک غریبوں کو ملے مفت راشن :مایاوتی

0

لکھنؤ: غریبوں کو نومبر تک مفت راشن فراہم کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کا استقبال کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے اس اسکیم کو کورونا کے اختتام تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا'کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی پابندی و بے روزگاری وغیرہ کی زبردست مار سے متاثرہ ملکی باشندوں کو فاقہ کشی کی ناقابل برداشت حالت سے بچانے کے لئے بی ایس پی کا مطالبہ ہےکہ 'پی ایم غریب بہبود اناج اسکیم'نومبر تک نہیں بلکہ ملک میں کورونا کے اختتام تک جاری رہنی چاہئے۔ 
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے منگل کی شام ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے نومبر تک فی یونٹ پانچ کلو گیہوں/چاول مفت تقسیم کرنے  کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم غریب بہبود اناج اسکیم کا فائدہ ملک کے تقریبا 80کروڑعوام کو ملے گا۔ 
بی ایس پی سپریمو نے کرناٹک میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے ایک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا'کرناٹک کے بلیلاری میں کورونا سے ہوئی موت پر لاشوں کو گڈھے میں پھینکنے کے واقعہ اور منظر انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے۔ کورونا مریضوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی شکایتیں عام بات ہیں۔ مگر ان کی لاشوں کے ساتھ اس قسم کی درندگی کے خاطیوں کو وہاں کی حکومت سزا ضرور دے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS