اترکاشی حادثہ: 60 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں چالیس مزدور، پائپ کے سہارے پہنچائی جا رہی ہے مدد

0

اترکاشی: اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ میں 40 مزدور گزشتہ 60 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ سرنگ 12 نومبر یہ سرنگ دھنس گئی تھی۔ پھنسے ہوئے مزدوروں کا تعلق بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، بی آر او اور قومی شاہراہ کے 200 سے زیادہ لوگوں کی ٹیم 24 گھنٹے سے بچاؤ کام کر رہے ہیں۔ مزدوروں کو پائپوں کے ذریعے آکسیجن، کھانا اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران، سرنگ میں پھنسے اتراکھنڈ کا ایک مزدور منگل کے روز اپنے بیٹے سے چند سیکنڈ تک بات کرنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران مزدور نے اپنے بیٹے سے خاندان کے باقی افراد کا حال پوچھا اور کہا کہ پریشان نہ ہو۔ وہ صحیح سلامت گھر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ پھنسے دیگر 39 افراد کی مدد کر رہے ہیں، تاکہ ان کے حوصلے برقرار رہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزدور نیگی کے بیٹے آکاش نے بتایا کہ میں نے پائپ کے ذریعے اپنے والد سے بات کیا۔ میرے والد ایک Observer کے طور پر کام کرتے ہیں۔ میں نے آج ان سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب کے حوصلے بلند رکھنے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ گھر میں سب کو بتاؤں کہ پریشان نہ ہوں۔ میرے والد نے کہا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ 48 گھنٹوں اسرائیلی فوج کی 20 گاڑیاں تباہ کر دی ہیں: حماس

 معلوم ہوکہ چاردھام پروجیکٹ کے تحت، یہ سرنگ برہاکھال اور یمونیتری قومی شاہراہ پر بنایا جا رہا ہے۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اتل کمار نے پیر کو کہا کہ ٹنل سے ملبہ ہٹاتے وقت اوپر سے مٹی مسلسل دھنس رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ہم نے اب اسٹیل پائپ کے ذریعے مزدوروں کو نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS