شاملی: عالمی وبا کورونا وائرس قہر اور بحران کے درمیان اترپردیش کے ضلع شاملی میں راشن ڈیلر کا ایک خاتون کے ساتھ عصمت ریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راشن ڈیلر پر الزام ہے کہ اس نے راشن دینے کے بہانے خاتون کے گھر میں داخل ہوکر آبرو ریزی کی۔ صرف اتنا ہی نہیں اس نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے اس معاملے کی شکایت کی۔ خاتون کی شکایت کے بعد ملزم راشن ڈیلر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ معاملہ شاملی کے تھانہ کاندھکہ کے علاقہ شیخزادگان محلے کا ہے، جہاں مقامی راشن کی دوکان پر متاثرہ راشن لینے پہنچی تھی۔ مقامی راشن ڈیلر نے اسے یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دیا کہ اسے گھر پر ہی راشن دیا جائے گا اور بعد میں راشن ڈیلر ونود راشن دینے کے بہانے شام کے وقت اس خاتون کے گھر پہنچا۔ گھر میں داخل ہوکر ملزم نے خاتون کو تنہا پاکر اس کی عصمت ریزی کی واردات کو انجام دیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم راشن ڈیلر نے اس کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر پنجاب میں مزدوری کا کام کرتا ہے اور لاک ڈاؤن سے پہلے رقم لینے گیا تھا، لیکن اچانک لاک ڈاؤن کے باعث وہیں پھنس گیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اپنے ساتھ یہ گھنونا جرم کیا ہے۔ اس واردات کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس کو اپنا واقعہ سنایا۔ جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
کورونا لاک ڈاؤن: راشن ڈیلر کی خاتون سے آبرو ریزی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS