کانپور سانحہ:زمین دوز ہوگیا وکاس دوبے کا قلعہ نما مکان

    0

    کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور میں بدمعاشوں کے ساتھ ہوئی مڈھ بھیر میں مارے گئے 8پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم ہشٹری شیٹر وکاس دوبے کے قلعہ نما مکان کو ضلع انتظامیہ نے زمین دوز کردیا ہے۔
    پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ اس خوفناک واردات کو انجام دینے کے بعد مفرور ہشٹری شیٹر وکاس دوبے اوراس کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے 50سے زیادہ ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔۔ مکان کی تلاشی کے دوران پولیس کو دیررات ایک بیسمنٹ ملا ہے۔ بنکر نما اس بیسمنٹ کو لکڑی کے پٹروں سے ڈھکا گیا تھا۔ پولیس بنکر کا سرا تلاش کرنے کے لئے اب مکان کو منہدم کردیا ہے۔
    پولیس نے مکان کے آس پاس کے علاقے کو سیل کردیا ہے اور یہاں پولیس والوں کےعلاوہ کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا  کہ بکرو گاؤں میں تقریبا 2بیگھہے زمین پر بنےعالیشان مکان کے اندر ایک پورانا خستہ حال مکان بھی ہے۔ پولیس مکان کے ہرایک حصے کی باریکی سے چھان بین کرچکی ہے۔احاطے کے چاروں جانب تقریبا 12فٹ اونچی چہار دیواری پر کنٹیلے کانٹے بھی لگے ہوئے تھے۔
    مکان کے مین گیٹ کے علاوہ تین اور گیٹ اور تھے جس میں سے بڑی گاڑیاں بھی آسانی سے نکل سکتی تھیں۔ سبھی گیٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے۔ گھر میں باتھ روم سے لے کر واش بیسن تک سب جدید طرز کے بنے ہوئے تھے۔ مکان کے احاطے کے ارد گرد چاک وچوبند سیکورٹی کا انتظام اس طرح سخت ہے کہ گیٹ پر پہنچتے ہی چوکیدار چوکنے ہوجاتے تھے۔
    قابل ذکر ہے بکرو گاؤں میں جمعرات اور جمعہ کی رات ہشٹری شیٹر وکاس دوبے اور اس کے گروپ ممبران نے پولیس ٹیم پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب دوبے کو گرفتار کرنے تین تھانوں کی پولیس پہنچی تھی۔ اس حادثے میں ایک پولیس سرکل افسر سمیت 8پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔جب کہ دیگر سات شدید طور سے زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ اس حادثے کے بعد پولیس نے ایک دیگر مڈھ بھیڑ میں وکاس کے دو رشتہ داروں کو مار گرایا تھا۔
    اس واقعے کے بعد جمعہ کی شام کانپور پہنچنے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس چوبے پور کے علاقے میں مجرموں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہجوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور اس واقعے کے ذمہ دار کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ یوگی نے شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS