نئی دہلی: اترپردیش کے اوریا کے تین ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں چوکسی بڑھانے کے لئے زونل / سیکٹر مجسٹریٹ کی تقرری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ریکھا ایس چوہان نے اتوار کو بتایا کہ چار جماعتیوں اور ان کے رابطے میں آنے والے دو مقامی لوگوں کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد احتیاط کے طور پر خان پور، دیال پور اور تحصیل مسجد اوریا کے علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کلکٹر صدر محترمہ وجیتا کو
زونل مجسٹریٹ بنایا گیا ہے، جو تین علاقوں کی نگرانی کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ تینوں علاقوں جن میں خان پور کے پورے علاقے خان پور، جامع مسجد، سینک کالونی اور دیوکلی مندر کے لئے ضلع دیہی صنعت کے افسر چندر پرتاپ سنگھ اور ضلع افسر انوپ کمار وغیر کو الگ الگ وقت کے لئے انچارج بنایا گیا ہے۔
اوریا کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی چوکسی کے لئے مجسٹریٹ تعینات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS