اترپردیش میں کاروباریوں کو جیم سے جوڑنے کےلئے گروپ تشکیل

0

نئی دہلی:اترپردیش میں ریاست کے چھوٹے کاروباریوں اور صنعت کاروں کو مرکزی حکومت کے آن لائن بازار گورنمنٹ ای مارکٹ(جیم)سے جوڑنے کےلئے ایک خصوصی گروپ تشکیل دیا جائےگا۔ جو تنظیمی اور انتظامیہ  اصلاحات کی سفارش کرےگا۔
تجارت اور صنعت کی مرکزی وزارت  نے پیر کو یہاں بتایا کہ متعلقہ مفاہمت نامے پر وزارت اور ریاستی حکومت نے دستخط کئے ہیں۔ مفاہمت نامے کے مطابق ریاست میں جیم تنظیمی گروپ-پروجیکٹ منجمنٹ یونٹ کو قائم کیاجائےگا۔یہ گروپ دو متعلقہ فریقوں کے لین دین کے عمل کو آسان بنانے کے اقدامات کا مشورہ دے گا جس سے آن لائن لین دین کا زیادہ سے زیادہ فائدہ بھی اٹھایا جاسکے۔پنجاب کے بعد اترپردیش دوسری ایسی ریاست ہے جس نے ایسے گروپ کو تشکیل کیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS