اترپردییش حکومت نے 10آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا

0

لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)کے دس افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان کو بریلی کے سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس بنایا گیا ہے جب کہ گونڈہ کے ایس پی راج کرن نیر کا تبادلہ جونپور کردیا گیا ہے۔ نیر کے مقام پر بریلی کے موجود ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے  کو بھیجا گیا ہے۔
ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے ایس پی پردیپ گپتا کاٹرانسفر مہاراج گنج کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے جب کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کے ایس پی اروند کمار موریہ کو ایس پی شراواستی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ وہیں شراوستی کے موجودہ ایس پی انوپ کمارسنگھ کو مرادآباد میں 23ویں واہنی پی اے سی کو کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جونپور کے موجودہ ایس پی اشوک کمار کو ایس پی ای او ڈبلیو کے عہدے پر لکھنؤ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ جب کہ کاس گنج کے ایس پی گھلے سشیل چندر بھان اب مئؤ کے نئے ایس پی ہوں گے۔ وہ منوج کمار شریواستو کی جگہ لیں گے جنہیں کاس گنج کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ 23ویں واہنی پی اے سی مرادآبا کے کمانٹنڈنٹ کنور پال سنگھ کو ایس پی نامزد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS