بستی: سریو میں طغیانی،35گاؤں متاثر

0

اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی کے سیلاب سے 35گاؤں متاثر ہوگئے ہیں جبکہ سیلاب کا پانی سے 17گاؤں گھرے ہوئے ہیں۔
متاثرین کو بحفاظت پہنچانے کے لئے 50کشیتاں لگائی گئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں سریو ندی خطرے کے نشان سے 92.730 کے مقابلے 93.510 پر بہہ رہی ہے۔ ندی کا رخ مستحکم ہے۔سیالب سے سے 35گاؤں متاثر ہوئے ہیں اور 7گاؤں پانی سے چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 17سیلاب چوکیوں اور راحتی کیمپوں کو مستعد کردیا گیا ہے۔ سیلاب سے 15ہزار سے زیادہ آبادی اور 50ہزار سے زیادہ ہیکٹر رقبہ کی زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔ سیلاب کے پانی سے گھرے بھارت، ٹھاکر پڑاو،چاندپور، کلیان پور،سجوکا بابق،وغیرہ گاؤں کے شہری کافی پریشان ہیں۔
سریو ندی کا پانی گھگھوا اور ختم سرائے پل کے راستے پرسرامپور علاقے میں پہنچ رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لال پور، وکرم جوت، کٹوریا، چاندپور، غورا،کٹوریا، چاندپور،غورا، سیف آباد، کلواری رامپورباندھوں پر ندی کا دباؤبنا ہوا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS