بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے 39 افراد کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان میں سے چار ملزمین کے خلاف نامزد رپورٹ لکھائی گئی ہے جبکہ 35 افراد نامعلوم ہیں۔ خاتون کے اس اقدام کے بعد پورا گاؤں اس کے خلاف متحد ہوگیا ہے۔
دیہاتیوں نے خاتون کے خلاف ہفتہ کے روز پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سرکل آفیسر اشوک کمار سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے دیہاتیوں کو منصفانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
گاؤں والوں کا الزام ہے کہ خاتون نے عصمت دری کے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان 39 لوگوں سے خاتون کے شوہر نے ڈھائی لاکھ روپے قرض لیا تھا، اور جسے ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس سے قبل متاثرہ خاتون نے بریلی کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے کو ایک خط لکھ کر یہ دعوی کیا تھا کہ عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد گاؤں کے لوگ اس پر گاؤں چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اتر پردیش : بریلی کی ایک خاتون نے 39 افراد پر لگایا عصمت ریزی کا الزام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS





