نئی دہلی: علی گڑھ پبلک اسکول ڈویلپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے صدر پروین اگروال اور نائب صدر احمد مجتبیٰ صدیقی نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے معزز ضلعی مجسٹریٹ کو 2 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔ صدر پروین اگروال اور نائب صدر احمد مجتبیٰ صدیقی نے ضلعی مجسٹریٹ کو اسکولوں کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ سوسائٹی کی جانب سے اشیا جیسے آٹا ، دالیں ، چاول ، تیل وغیرہ معاشرے کے غریب لوگوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ جس میں ہیومن سپورٹ تنظیم کے ذریعہ تقسیم میں تعاون کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS