آگرہ کا نام تبدیل کیے جانے کی تجویز پیش

    0

    اترپردیش میں برسراقتدار یوگی حکومت کے ذریعہ شہروں کے نام تبدیل کیے جانے کا سلسلہ جنگی پیمانے پر جاری ہے۔
    عالمی سطح پر تاج محل کی وجہ سے مقبول آگرہ کا نام بھی تبدیل کرنے کی سمت یوگی حکومت نے قدم بڑھادیا ہے۔
    آگرہ کا نام تبدیل کیے جانے کے مدنظر ضلع میں موجود امبیڈکر یونیورسٹی سے اس تجویز پر مشورہ طلب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یونیورسٹی کا شعبہ تاریخ غور و خوض کررہا ہے۔
    کہا جارہا ہے کہ آگرہ کا نام ’اگرون‘ ہوا کرتا تھا۔ اب تحقیق کی جارہی ہے کہ کن حالات میں اگرون کا نام تبدیل کرکے آگرہ کیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS