ایک ہی کنبے کے 4 افراد کی لاشیں گھر سے برآمد

0

ریاست اترپردیش میں پرياگ راج کے ہنڈيا علاقہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کے آسو گاؤں کے رہائشی رمیش کی اہلیہ منجو دیوی (32)، بیٹے رشی، بیٹی رنکی اور چنكی کی لاش کمرے کے اندر پڑی ملی۔صبح کافی دیر تک گھر سے کسی کی آواز نہ آنے کے بعد پڑوسیوں نے کسی طرح کھڑکی سے دیکھا تو سب مردہ پڑے تھے۔ انہوں اس کی اطلاع پولیس کو دی۔انہوں بتایا کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کمرہ اندر سے بند تھا۔ لاشوں پر کسی قسم کے چوٹ کے نشان نظر نہیں آ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی کا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔ موقع پر اعلی حکام پہنچے۔ پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS