کورونا کے بہانے روزانہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ:اتم کمار ریڈی
حیدرآباد:صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمارریڈی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کےغیرانسانی رویہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے عوام بے روزگارہوگئے ہیں،ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے اے آئی سی سی کی اپیل پر ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد منڈل مستقرمیں منعقدہ احتجاجی پروگرام کے موقع پرتحصیلدار کو میمورنڈم حوالے کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کی وجہ سے عوامی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔حکومت کو چاہئے کہ عوام کے لئے مناسب اقدامات کرے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں بی جے پی حکومت کے برسراقتدار آنے کے اندرون 6برس اب تک تقریبا18لاکھ کروڑروپئے کے پٹرول اور ڈیزل کے ٹیکس میں اضافہ کیاگیا۔کورونا کی صورتحال کے باوجود بھی پٹرول کی قیمت کا جائزہ لینے کے بہانے اس کی قیمت میں روزانہ 8روپے کا اضافہ گذشتہ 20دنوں کے دوران کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ طورپر فی بیرل پٹرول کی قیمت 39ڈالر تک جاپہنچنے کے باوجود بی جے پی حکومت عوام کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لاتے ہوئے عوام کے مالی بوجھ کو کم کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نریندرمودی اور چندرشیکھرراو حکومتیں زائد اکسائز ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے عوام کو پریشان کررہے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے صبح 11 بجے سے 12 تک آدھا گھنٹہ کے لئے یہ احتجاجی مظاہرے منڈل مستقر میں تحصیل آفس پر اور ٹاونس میں بلدیہ کے سامنے کئے گئے۔
کورونا کے بہانے روزانہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ:اتم کمار ریڈی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS