واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان سے اپیل کی ہے کہ وہ زیرحراست سیاستدانوں کو رہا کریں اور جمہوری حکومت کو بحال کریں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا،’وزیر خارجہ سوڈان میں 25 اکتوبر سے حراست میں لی گئی تمام سیاسی شخصیات کی فوری رہائی اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی دفتر میں واپسی اور ملک میں جمہوری حکومت کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے‘۔ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سوڈان میں جمہوریت کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری کو پھر سے شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ 25 اکتوبر کو مسٹر حمدوک اور کچھ وزراء کو فوج نے حراست میں لے لیا،اسی دن جنرل البرہان نے ایمرجنسی کا اعلان کر کے ملکی کونسل اور حکومت کو تحلیل کر دیا۔ اس دوران سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنرل البرہان نے فوجی تختہ پلٹ میں قید چار وزراء کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ پیش رفت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریس کی مداخلت کے بعد سامنے آئی جب انہوں نے ملک کے فوجی سربراہ سے اپیل کی کہ ملک میں آئینی نظام کو بحال کرنے کی اپیل کی۔
امریکہ کی سوڈان میں جمہوری حکومت کی بحال کیے جانے کی اپیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS