پابندیوں سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کرے امریکہ:ایران

    0

    تہران:ایران کے وزیرخارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ امریکہ میں بھلے ہی اگلا صدر کوئی بھی بنے،اسے ایران پر لگائی گئی پابندیوں سے ہوئے نقصان کی بھرپائی ضرور کرنی چاہئے۔
    ظریف نے کہا،’’2021 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا دیگر کوئی صدر وائٹ ہاؤس میں بیٹھیں گے۔ایران کے لوگوں اوراس کی معیشت کو ہوئے نقصان کی ذمہ داری
    اس کی ہوگی۔‘‘ایک ورچوئل بات چیت کے دوران کہا کہ انہیں (امریکہ کو)نقصان  کی بھرپائی کرنی ہوگی اورانہیں بین الاقوامی معاہدے پرواپس لوٹنا ہوگا،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وائٹ ہاؤس میں کون بیٹھے گا۔
    اس سے پہلے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے ڈھانچے کے تحت اوراسے ہوئے نقصان کےلئے معاوضے کی ادائیگی کی شرف پر
    ہی امریکہ سے بات چیت کرےگا۔ایران کو امریکی پابندیوں سے 50 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جو کہ اس کے دو بجٹ کے برار ہے۔امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS