ٹرمپ نے کووڈ 19 پرامریکی عوام کو گمراہ نہیں کیا: وائٹ ہاؤس

    0

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدرڈونلڈ کی طرف سے امریکی عوام کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19)کے خطرات کے بارے میں گمراہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انہوں نے جان بوجھ کرنہیں کیا۔
    وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کیلیگ میک نینی نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
    اس سے قبل سی این این نے ٹرمپ کے سینئر صحافی باب ووڈورڈ کے ساتھ انٹرویو کے آڈیو کا حوالے دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ  صدرنے فروری میںیہ تسلیم کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے خطرات سے واقف تھے لیکن انہیں جان بوجھ کر امریکی عوام سے اس وبا کے خطرات کو کم کرکے بتایا اور انہیں گمراہ کیا۔
    محترمہ میک نینی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’کووڈ ۔19 کے بارے میں صدر نے امریکی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں‘‘۔
    دراصل امریکہ میں 1970 کی دہائی میں مشہور واٹر گیٹ اسکینڈل کا انکشاف کرنے والے سینئر صحافی باب ووڈورڈ نے’ریز‘کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے، جس میں مسٹر ٹرمپ کے حوالے سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے پہل موت ہونے سے قبل صدرٹرمپ نے انہیں بتایا تھا کہ کورونا ایک ’مہلک‘بیماری ہے۔ کتاب کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کووڈ 19 ایک سنگین بیماری ہے لیکن کچھ ہی دنوں میں امریکہ میں انفیکشن کے معاملات کم ہونے شروع ہوجائیں گے اور یہ ختم ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے 19 مارچ کو صحافی کو بتایا کہ وہ جان بوجھ کر امریکی عوام سے اس سنگین خطرہ کو چھپانا چاہتے ہیں۔
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں  قومی سلامتی کے مشیررابرٹ او برائن نے خفیہ محکمے کی ایک میٹنگ میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھاکہ کووڈ 19 ان کے عہد صدارت کے دوران قومی سلامتی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔
    اس کتاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کورونا کے بارے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔
    واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ 19)سے سنگین طور پرمتاثرامریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 1.90 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
    امریکہ میں اس وبا نے ایک بڑی شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 6.3 لاکھ سے زائد افراد اس میں مبتلاہوچکے ہیں۔
    امریکہ کہی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 190763 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 6358983 کو عبور کر چکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS