نیویارک (یو این آئی) چیک جمہوریہ کی 22 ویں سیڈ کیرولینا پلسکووا نے یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں 26 ویں سیڈ وکٹوریہ آزارینکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 2016 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں انجلیک کربر سے شکست کھانے والی پلسکووا نے پیر کو تین بار کی فائنلسٹ آزارینکا کو 7-5، 6-7(5)، 6-2 سے شکست دی۔
دونوں تجربہ کار 2019 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کر رہی تھیں۔ پلسکووا کو آزارینکا کے میچوں میں 5-4 کی برتری حاصل ہے ۔
تیس سالہ پلسکووا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں چھٹی سیڈ ارینہ سبالینکا سے ہوگا۔ جو سیٹ میں واپسی کرکے امریکہ کی ڈینیئل کولنز کو 3-6، 6-3، 6-2 سے شکست دیکر دوسرے یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
یو ایس اوپن میں پلسکووا، سبالینکا کوارٹر فائنل میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS