امریکی فوج نے 2020 میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کرلی

0
image:nextcalbiz.live

واشنگٹن: (یواین آئی) امریکی فوج نے 2020 میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمےداری تسلیم کرلی۔
پنٹاگن کے مطابق غیرملکی وار زونز میں ملٹری آپریشنز کے دوران 23 عام شہری ہلاک، 10زخمی ہوئے ہیں،جن میں سے صرف افغانستان میں ہی آپریشنز کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔
حکام پنٹاگن نے بتایا کہ صومالیہ اورعراق میں آپریشن کےدوران ایک ایک شہری ہلاک ہوا۔ آپریشنز کےدوران عام شہریوں کی ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں۔
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کانگریس نے 2020 میں لواحقین کے لئے 30 لاکھ ڈالر مختص کیےتاہم ہلاک افراد کے لواحقین کو پنٹاگن نے کوئی ادائیگی نہیں کی۔
متاثرین کے لواحقین کو مالی ادائیگی کی جائے گی یا نہیں یہ اب واضح نہیں ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS