کابل: افغانستان میں تعینات امریکی افواج نے طالبان کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے۔
یہ اطلاع امریکی فوج کے ترجمان کرنل سنی لیجیٹ نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے یہ کارروائی اس ہفتے کے شروع میں افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں طالبان عسکریت پسندوں کے ذریعہ آرمی سرچ مرکز پر حملے کے بعد کی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرکے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ قندھار کے ضلع جڑی میں افغانستان کے نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ مرکز پر حملہ کیا۔ اس دوران مڈبھیڑ میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ طالبان عسکریت پسندوں نے امریکی فوج کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور اسے دو طرفہ معاہدوں کے خلاف قرار دیا ہے۔
انہوں نے جمعہ روز ٹویٹ کیا ’’10 دسمبر کو صوبہ قندھار کے ضلع جڑی میں فوج نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملہ کیا۔ فوج نے یہ کارروائی اپنے دفاع میں کیا تھا‘‘۔
امریکہ نے طالبان کیخلاف جوابی فضائی حملوں کی تصدیق کردی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS