واشنگٹن (ایجنسیاں) : عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردئیے جائیں گے۔ امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارتکاروں کوبھیجا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے عرب میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ اور نیویارک اورلاس اینجلیس میں افغان مشنز بند کئے جائیں گے۔طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا تاہم طالبان حکومت کواب تک امریکہ سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔
امریکی حکومت کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS