امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر الیکشن میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتیجے کے سلسلے میں آخری فیصلہ سپریم کورٹ کر سکتا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ہمارا ماننا ہے کہ ہم بہ آسانی الیکشن جیت جائیں گے۔ انتخابی نتیجے سے متعلق بہت سی عرضیاں دائر کی جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس الیکشن میں دھاندلی کے کافی ثبوت ہیں۔ شاید اس کا فیصلہ ملک کا سپریم کورٹ کر سکتا ہے‘۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر الیکشن میں اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا،’ اگردرست ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے تو میں آسانی کے ساتھ جیت جاؤں گا۔ ڈیموکریٹک پارٹی غیر قانونی ووٹوں کے ذریعے انتخابی نتائج کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں فیصلہ کن سمجھے جانے والی متعدد ریاستوں کو جیت چکا ہوں۔ ہم نے ایک تاریخی فتح درج کی ہے‘۔
مسٹر ٹرمپ نے اپنے الزامات کے حق میں اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ ریپبلیکن امیدوار ٹرمپ نے اب تک 214 الیلکٹورل ووٹ حاصل کیا ہے جبکہ ان کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو 264 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ ریپبلیکن امیدوار مسٹر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ان کے انتخابی تشہیر کے مشاہدین کو نتیجے کا تجزیہ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے پینسلوینیا اور جارجیا میں جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایریزونا بھی جیتنے جا رہے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ کی انتخابی تشہیر کی مہم نے کئی صوبوں میں قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور ڈاک ووٹوں کی گنتی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریپبلیکن پارٹی نے وِسکانسن میں دوبارہ ووٹ شماری کا مطالبہ کیا ہے۔
انتخابی نتیجے پر سپریم کورٹ فیصلہ کر سکتا ہے: ٹرمپ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS