امریکہ میں کووڈ۔19 سے 1.07 لاکھ افراد کی موت

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید برسرپیکار امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.07 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
    امریکہ میں یہ وبا خوف ناک شکل لے چکی ہے اور اب تک 18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 107099 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 18 لاکھ کا ہندسہ پار کر 1849852 ہوگئی ہے۔
    امریکہ میں 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اور نیوجرسی صوبہ کورونا سے سب سے بری طرح متاثر ہے۔ اکیلے نیویارک میں کورونا انفیکشن کے قریب چار لاکھ معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد ئلوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ زائد معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا چوسٹس، مشی گن، النائس، کیلی فورنیا، لوزیانا اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی کووڈ -19 کا قہر جھیل رہے ہیں۔ ان تمام صوبوں میں کورونا سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS