امریکہ کا روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان

0

ولادیمیر پوتن کے اقدام نے روس کو کمزور کیا: جوبائیڈن
واشنگٹن(یواین آئی) : بائیڈن نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے لڑائی نہیں کریں گی، امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دے دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں، آمر جب سبق نہیں سیکھتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں، ہم نیاپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے۔جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کی مذمت کی اور روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا بھی اعلان کیا، صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں نیٹو اتحاد کی تعریف کی اور کہاکہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنیکا منصوبہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا۔
امریکی صدر نے کہاکہ پیوٹن نے سفارتی کوشش کو مسترد کیا،وہ سمجھتے ہیں کہ مغرب اور نیٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے،پیوٹن یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری صفوں میں تفریق پیدا کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ امریکا یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، روسی اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تک گراوٹ آچکی ہے، ہم یوکرین کو سپورٹ کرتے رہیں گیجب تک وہ اپنیدفاع کے لیے کھڑا ہے۔بائیڈن نے کہا کہ ہم نے روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا، کانگریس یوکرین کیلیے مزید اسلحہ اورامداد کی منظوری دے، امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔
امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ولا دیمیر پیوٹن کی جنگ سوچی سمجھی اور بلا اشتعال تھی اس غیرقانونی حملہ کے نتیجے میں پابندیوں سے روسی معیشت شدید متاثر ہوگی۔ امریکی صدر نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا کہ یوکرین کے حملہ پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کے ردعمل کو سمجھنے میں غلطی کی، وہ مغربی اقوام کے سخت ردعمل کا درست اندازہ نہیں لگا سکے ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے سفارت کاری کی کوششوں کو مسترد کیا، ان کا خیال تھا کہ مغرب اور ناٹو جواب نہیں دیں گے ، روس نے سوچا تھا کہ وہ ہمیں اپنے ہی گھر میں تقسیم کر سکتا ہے ، لیکن وہ غلط تھا اور ہم تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن کو دنیا میں تنہا کردیا گیا ہے ، اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر سخت معاشی پابندیاں لگا رہے ہیں، روس کی کرپٹ عسکری قیادت سے کہتا ہوں کہ اب وہ اربوں ڈالر نہیں بنا سکیں گے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعلان کرتا ہوں کہ آج سے ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنے فضائی حدود تمام روسی پروازوں کے لیے بند کررہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ روس کی کرنسی پہلے ہی 30 فیصد گرچکی اور اس معاشی تباہی کے صرف اور صرف ذمہ دار پیوٹن ہیں، امریکہ یوکرین میں روسی فوج سے برسرپیکار نہیں ہوگی، امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ناٹو کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔جوبائیڈن نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ ہیں اور تاریخ بتائے گی کہ پیوٹن کے اقدامات نے روس کو کمزور کیا، آج یوروپ اور مغرب پہلے سے زیادہ متحدہ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS