بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کورونا کے خلاف جنگ میں پانچ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔
بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے کورونا کے خلاف جنگ میں مددکے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔اروشی نے کہا کہ ہمیں اس لڑائی میں ساتھ چلنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتاہے۔
حال ہی میں ، اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے مداحوں کو ورچوئل ڈانس ماسٹرکلاس کے انعقاد کے بارے میں بتایا تھا۔ ان کا سیشن ان تمام لوگوں کے لئے مفت کھلا ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔
ٹک ٹاک پر ڈانس ماسٹرکلاس کی وجہ سے 1.8 لوگ اروشی سے جڑے اور اس سے اروشی کو پانچ کروڑ روپے ملے، جو انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں عطیہ کردیئے۔
اروشی روتیلا نے کہا ’’میں نہ صرف اداکاروں ، سیاستدانوں ، موسیقاروں یا پیشہ ور ایتھلیٹوں کی شکرگزار ہوں بلکہ ان سبھی لوگوں کا شکریہ کرتی ہوں جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں کیونکہ ہم سبھی کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔کوئی بھی تعاون چھوٹا نہیں ہوتا۔ ہم ساتھ مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں‘‘۔