اب عوامی لیڈر بن کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی :ارمیلا ماتونڈکر

    0

    ممبئی:فلم اداکارہ سے سیاست میں قدم رکھنے والی حال ہی میں شیوسینا کی رکن قانون ساز کونسل نامزد ارمیلا ماتونڈکر نے آج یہاں ماضی میں اپنی کانگریس سے وابستگی سے کسی بھی قسم کے پچھتاوے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ کانگریس  پارٹی اور اس کی قیادت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہیں۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماتونڈکر نے کہا کہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی ریاستی  مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے)کی  ایک سالہ کارکردگی "شاندار"رہی ہے،اور کوویڈ 19 اور قدرتی آفات کے دوران اس نے جو عوامی  فلاح و بہبود  کے اقدامات کئے تھے وہ قابل ستائش ہے۔
    ارمیلا نے مزید کہا کہ وہ عوامی اداکارہ تھی اب عوامی لیڈر بن کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہیں ۔
    واضح رہے کہ ارمیلا نے ممبئی کے مضافات سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمائی کی تھی لیکن انھیں بی جے پی سے شکست حاصل ہوئی تھی ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS