کمینٹس کرنا ہے تو اپنی ماں بہن کے کپڑوں پر کرو : عرفی جاوید

0

نئی دہلی (ایجنسی) :سوشل میڈیا پر کپڑوں کی وجہ سے ایک الگ پہچان بنانے والی عرفی جاوید ایک بار پھر سے لوگوں میں اپنے کپڑوں کی وجہ سے موضوع بحث بن گئی ہیں، لوگوں نے ان کے کپڑوں کو لے کر عجیب و غریب تبصرے کیے ہیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل لوگ ٹرول بھی کرتے رہتے ہیں۔ عرفی جاوید، لیکن اس بار عرفی کا غصہ لوگوں کے سامنے پھوٹ پڑا۔ کیمرے کے سامنے عرفی جاوید


نے اپنی حد توڑ دی اور کہا کہ “اگر آپ کمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ماں،بہن کے کپڑوں پر بھی کریں”۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عرفی جاوید کو ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے، وہ جو پہننا چاہیں پہن سکتی ہیں، لیکن کیا آزادی کا مطلب یہ ہے کہ آپ معاشرے میں لوگوں کے سامنے کچھ بھی پہن کر آئیں؟ یہ سوال عرفی جاوید سے لوگ پوچھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS