ایوان بالا کی کارروائی 12 بجے تک کیلئے ملتوی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اپنے بارہ ارکان کی معطلی کا معاملہ اٹھایا اور ایوان کے وسط میں آنے لگے۔ شروع میں ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے اراکین کی معطلی کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد کانگریس، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل اور دیگر کئی اراکین نے اپنی اپنی نشستوں سے اس معاملے پر بولنا شروع کردیا۔ اس کے بعد شورو غوغا شروع ہو گیا اور پھر کچھ ارکان ایوان کے بیچ میں آنے لگے۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ معطلی کے معاملے پر پہلے ہی بات ہو چکی ہے۔ آپ وقفہ صفر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آپ عوامی اہمیت کے معاملات پر بحث کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS