یوپی:انتخابی بحث کے بعد تشدد، 2گرفتار

0

بدایوں: بدایوں ضلع کے علا پورتھانہ علاقہ کے ککرالا علاقہ میں سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان انتخابی بحث کے بعد دو فریقوں میں مبینہ طور پرمار پیٹ اور گولہ باری کا واقعہ ہوا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک درجن سے زائد لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے دو لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے اتوارکو بتایا کہ ککرالا میں بی جے پی کے حامی رستم اور سماجوادی پارٹی کے حامی اسرار عرف میلی اپنے اپنے حامیوں کے ساتھ انتخابات کو لے کر بحث کررہے تھے، جو بعد میں تشدد میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں فریقوں کے لوگ اسلحہ لے کر آئے اور گولی باری کرنے لگے، لیکن پولیس کے پہنچتے ہی بھاگ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد لوٹ کر انہوں نے پھر سے گولیاں چلائیں۔ واضح رہے کہ اس حلقہ میں بی جے پی امیدوار کی شکست ہوئی ہے، جبکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار کی جیت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS