لکھنو،(ایجنسی)، نیشنل کرائم بیورو کے مطابق اغوا،قتل اورجہیز کے مد نظر یوپی کی حالت تصویر انتہائی خراب ہے۔ کیوں کہ یہاں 2020میں 2274 بیٹیوں کو جہیز کے معاملے میں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔ ہٹ اینڈرن خصوصا اغوا کے معاملے میں بھی یوپی سرفہرست ہے۔ گذشتہ برس ہٹ اینڈ رن کے 13,862معاملے دج کیے گئے ہیں۔ اغوا کی تعداد میں بھی یوپی آگے ہیں اور یہاں 12,913معاملے درج ہوئے ہیں۔ اسی طرح طبی نظام کی خرابی اور لاپروائی کی وجہ سے 29افراد جابحق ہوگئے ۔
واضح ہوکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شہروں میں خواتین کے خلاف جرائم میں سال 2019 کے مقابلے میں سال 2020 میں 21.1 فیصد کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال خواتین کے خلاف جرائم کے کل 35،331 مقدمات درج کیے گئے،جبکہ 2019 میں مقدمات کی تعداد 44،783 رہی جو 21.1 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
2020: یوپی کا برا حال، سب سے زیادہ جہیز کے معاملے میں قتل اور اغوا کی وارداتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS